بھارتی ٹی وی کے معروف ہدایتکار وسیم صابرانتقال گرگئے

وسیم صابر کے گرنے سے سر پر چوٹ آئی تھی جس سے ان کی موت واقع ہوئی

جمعرات 5 جنوری 2017 11:23

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء ) بھارت کے مشہور ڈرامہ سیریل ”ویرا“ کے ہدایتکار وسیم صابر گھر میں حادثے کے باعث سر میں چوٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ہدایتکار وسیم صابر 4 دن قبل گھر میں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے باعث ان کے سر میں چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہوگئے، وسیم صابر کو بے ہوشی کے عالم میں اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ پیر کے روز انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق وسیم صابر کے گرنے سے سر پر چوٹ آئیتھی جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے جب کہ جوان ہدایتکار کی اچانک موت نے پوری انڈسٹری سوگوار کردیا ہے اور نامور اداکاروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہدایتکار وسیم صابر نے سپر ہٹ ٹی وی ڈراموں ”تمنا“ ،”گنگا“، ”اس پیار کو کیا نام دوں“ اور ”ویرا“ کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔