اسلام آباد: اندھے قتل میں ملوث اشتہاری ماں بیٹا گرفتار

پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی

جمعرات 5 جنوری 2017 11:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء) اندھے قتل میں ملوث اشتہاری ماں بیٹا گرفتار، پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے بعد مقتول کی لاش کے ٹکڑے بوریوں میں ڈال کر فرار ہونے والے اند ھے قتل میں ملو ث دو اشتہا ری ما ں بیٹا گرفتار کر لیے گئے۔تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملو ث دو اشتہا ری ما ں بیٹا گرفتار کیے ، ملزمان نے شیر غنی کو قتل کر نے کے بعد اس کی نعش کے تین ٹکڑ ے کیے اور بو ر یو ں میں ڈال کر جگیو ٹ روڑ پر جھا ڑ یو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔

گرفتار ملزمان کا مجاز عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ جون 2013ء کو تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ جگیو ٹ روڈ جھا ڑ یو ں سے 40سالہ نا معلوم شخص کی نعش 3ٹکڑ وں میں بو ر یو ں میں بند ملی جس پر پولیس نے مقدمہ تھا نہ بنی گا لہ میں درج کیااورتفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثاء کو ٹر یس کیا گیا جس پر مقتول کی شناخت شیر غنی ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی جو تحصیل کا ٹلنگ ضلع مردان کا رہائشی تھا اور انڈ وں کا کا روبا ر کرتا تھا ۔

مقتول کے بھائی گل نو ازنے بعد ازاں ملزم ذاکر گل ولد غریب گل اور اس کی والدہ نا دیہ بیو ہ غریب گل کو جو تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان کی رہائشی تھیں کو اس مقدمہ قتل میں نا مزد کیا جبکہ ملزمان روپوش ہو گئے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے ڈی ایس پی بنی گا لہ عارف حسین شاہ کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ بنی گالہ انسپکٹر رخسار مہد ی، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد طا لب حسین ، ایس آئی محمد آ صف ، لیڈ ی کنسٹیبل شکیلہ رانا معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے اس سنگین جرم میں ملو ث دو اشتہا ری مجرمان ماں بیٹا کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا مجاز عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :