فیصل آباد ،دنامعلوم خاتون نومولود بچے کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئی

سرد زمین پر بچے کو کتے نوش رہے ، تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل

جمعرات 5 جنوری 2017 11:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے حمزہ ٹاون میں نامعلوم خاتون نومولود بچے کو سڑک پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئی، بچے کے رونے کی معصوم آوازیں اہلِ علاقہ کے کانوں میں پڑی جہاں دلِ دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، سرد زمین پر بچے کو کتے نوش رہے تھے خبر رساں ادارے کو بتایا گیا ہے کہ ، بچے کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا، یہ بدقسمت معصوم جان نجانے کتنی دیر سے ٹھٹھرتی سردی میں پنڈی بھٹیاں کی سڑک پر پڑی تھی، روتے بلکتے بچے کی مدہم ہوتی آوازوں نے اہلِ علاقہ کو جھنجھوڑا تو دیکھا گلی کے کتے ننھی جان کو نوچ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی بچے کی ناک کو کتے کھا گئے تو ننھی جان کے سسکتے لب بھی خون سے رستے رہے، بچہ بھی گاہے بگاہے اپنے ہونے کا احساس رو کر دلواتا رہا‘ پولیس نے بچے کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال فیصل آباد لے آئے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے بے حس ماں کی تلاش بھی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :