ترکی ، ازمیر کی عدالت کے باہر دھماکے میں متعدد افراد زخمی

حادثے کے مقام پرکھڑی دیگر گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی،پولیس

جمعہ 6 جنوری 2017 11:11

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء ) ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں عدالت کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر کی مقامی عدالت کے مرکزی دروازے کے باہر کار دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دھماکے کے مقام پر پولیس نے 2 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ حادثے کے مقام پرکھڑی دیگر گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔واضح رہے کہ ترک پولیس نے گزشتہ روز ازمیر سے سرچ آپریشن کے دوران داعش سے تعلق کے شبے میں 20 افراد کو حراست میں لیا تھا

متعلقہ عنوان :