اوپی سی کی کوششوں سے فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانی کی بیٹی بازیاب

محمد رمضان کی بیٹی اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئی تھی،تلاش کے بعد سفارت خانے کے ذریعے فرانس بجھوادیا گیا:افضال بھٹی

جمعہ 6 جنوری 2017 11:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب کی کوششوں سے فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانی کی لاپتہ ہونے والی بیٹی بازیاب کراکے فرانسیسی سفارت خانے کے ذریعے واپس فرانس بجھوادی گئی ہے۔کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایاکہ فرانس میں مقیم محمد رمضان نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی، فرانس سے اسلام آباد آنے کے بعد لاپتہ ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست دہندہ نے اس شک کا اظہار کیا کہ اس کی بعض افرادسے قتل اور دیگرکئی مقدمات کے حوالے سے دشمنی ہے اور انہوں نے ہی اس کی بیٹی کو ورغلا کرغائب کردیا ہے ۔افضال بھٹی نے بتایا کہ کمیشن نے یہ کیس سی آئی اے کو ریفر کیا جس نے کا رروائی کرتے ہوئے محمد رمضان کی بیٹی کو برآمدکر کے فرانسیسی سفارت خانے کے نمائند ے کے حوالے کیا، جسے بعدازاں واپس فرانس بجھوادیا گیا۔ محمد رمضان نے بچی کی برآمدگی کے حوالے سے مدد فراہم کرنے پر او پی سی کا شکریہ اداکیاہے

متعلقہ عنوان :