تحریک انصاف کو بہاول پور میں جلسہ کی تاحال اجازت نہ مل سکی ، اجازت سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط

جمعہ 6 جنوری 2017 12:21

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا 8 جنوری کو بہاول پور ڈرنگ اسٹیڈیم ہیں ہونے والا جلسہ کی تاحال اجازت نہ مل سکی ڈرنگ اسٹیڈیم انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت کو سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا ذرائع کے مطابق 8 جنوری کو پی ٹی آئی نے ڈرنگ اسٹیڈیم میں جلسہ عام کا پروگرام بنیا ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرنا ہے اس سلسلہ میں ڈرنگ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سے کہا ہے کہ جب تک آپ کے جلسہ کو سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل جاتی اس وقت تک آپ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکتی جس پر مقامی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی