وزیر داخلہ کا سرکاری وسائل کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال پر نوٹس، 1سرکاری گاڑی بازیاب کرا لی گئی

جمعہ 6 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سرکاری وسائل کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال پر نوٹس، 1سرکاری گاڑی بازیاب کرا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے غیر قانونی اور ناجائز اختیارات کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 2008 سے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے قریبی دوست کے زیر استعمال سرکاری گاڑی بازیاب کرا لی گئی ،مذکورہ گاڑی ایف سی کی ملکیت تھی جو 2008 سے غیر قانونی طور پر غیر مجاز فرد کی گھریلو ڈیوٹی پر مامور تھی ، واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ کے نوٹس لینے پر وزارت داخلہ کی چار گاڑیاں جن میں دو لینڈ کروزر اور دو ڈبل کیبن گاڑیاں شامل ہیں مختلف سیاسی رہنماوٴں سے بازیاب کرائی جا چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :