پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے

ثبوت اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لود تھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیٹرس کے حوالے کئے،بھارتی ایجنسی (را) کے کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کے اضافی ثبوت ہیں بھارتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے لیے خطرہ ہیں، سرتاج عزیز اقوام متحدہ بھارت کو عدم استحکام پیدا کرنے روکے ، پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، مشیر خارجہ

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء) پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے لیے خطرہ ہیں، اقوام متحدہ بھارت کو عدم استحکام پیدا کرنے سے روکے پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لود تھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیٹرس کے حوالے کیں پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے ڈوزٹیر بھی دیئے جن میں بھارتی ایجنسی (را) کے کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کے اضافی ثبوت ہیں، پاکستان نے اس سے قبل اکتوبر بھارتی مداخلت کے3ڈوزئیر دیے تھے ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی دیا سرتاج عزیز نے اپنے خط میں ’ر ا‘ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوش یادیو کے اعترافی بیان کا حوالہ بھی دیا اور کہا ہے کہ بھارتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان سے متعلق حالیہ بیانات بھی اس کے عکاس ہیں، پاکستان کی فراہم کردہ معلومات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے، اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور عدم استحکام پیدا کرنے سے روکے، انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے امن کی پالیسی پر گامزن ہے اور انسداد دہشتگردی کی عاضی کوششوں کا اہم حصہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان خطے میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے، ترقی کیلیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے اقتصادی ترقی اور خوشحالی علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے۔