فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی،274دہشتگردوں کو2سال میں سزائیں سنائی گئیں

فوجی عدالتوں کی مد ت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں،چوہدری نثار مقدمات انسدادہشتگردی عدالتوں میں چلیں گے ، وزیر داخلہ

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)دہشتگردی کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے بنائی گئی فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی ،274دہشتگردوں کو2سال میں سزائیں سنائی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق 7جنوری 2015ء کوملک بھرمیں دہشتگردی کے مقدمات کی جلدسماعت کیلئے فوجی عدالتیں 2سال کے لئے بنائی گئی تھیں ،جن کی مدت جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوچکی ہے ،اورعدالتوں میں توسیع کے لئے قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاگیا،نہ ہی فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی گئی ہے ،فوجی عدالتوں میں دوسال کے دوران 274دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت انہیں سزائیں سنائی گئیں اور161دہشتگردوں کوسزائے موت جبکہ 113کوقیدکی سزاسنائی گئی ،سزایافتہ 12دہشتگردوں کوپھانسی دی جاچکی ہے ،اس وقت ان عدالتوں میں کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں ادھروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ کایہ بیان ایسے وقت سامنے آیاہے جب دہشتگردی کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے بنائی گئی فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 7جنوری 2015ء کوملک بھرمیں دہشتگردی کے مقدمات کی جلدسماعت کیلئے فوجی عدالتیں 2سال کے لئے بنائی گئی تھیں ،جن کی مدت جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوچکی ہے ،اورعدالتوں میں توسیع کے لئے قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاگیا،نہ ہی فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی گئی ہے ،فوجی عدالتوں میں دوسال کے دوران 274دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت انہیں سزائیں سنائی گئیں اور161دہشتگردوں کوسزائے موت جبکہ 113کوقیدکی سزاسنائی گئی ،سزایافتہ 12دہشتگردوں کوپھانسی دی جاچکی ہے ،اس وقت ان عدالتوں میں کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاہے کہ آج(ہفتے )سے 160کے قریب کیسزجوکہ فوجی عدالتوں میں چل رہے تھے انسداددہشتگرد ی عدالتوں کومنتقل کردیئے جائیں ،اٹارنی جنرل بھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشتگردی کے حوالے سے کیسزکواب انسداددہشتگردی عدالتوں کومنتقل کیاجائیگاجیساکہ فوجی عدالتوں کی میعادختم ہورہی ہے ۔