ڈونلڈ ٹرمپ کی کار ساز کمپنی کو دھمکی

ٹویوٹانے امریکہ کوگاڑیاں برآمدکرنے کیلئے میکسیکومیں فیکٹری بنانے کاسلسلہ جاری رکھاتووہ ان پربھاری ٹیکس عائدکریں گے،امریکی نو منتخب صدر

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ روزدھمکی دی ہے کہ اگرکارسازکمپنی ٹویوٹانے امریکہ کوگاڑیاں برآمدکرنے کیلئے میکسیکومیں فیکٹری بنانے کاسلسلہ جاری رکھاتووہ ان پربھاری ٹیکس عائدکریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہاہے کہ کارسازکمپنی ٹویوٹاموٹرزکہتی ہے کہ ہم امریکہ کیلئے کرولاگاڑیاں بنانے کیلئے ریاست میکسیکوکے شہرباجامیں نیاپلانٹ تعمیرکریں گے ،بالکل نہیں!یاامریکہ میں پلانٹ لگائے یابھاری ٹیکس دینے پرتیارہوجائے،یہ ٹرمپ کاکارسازکمپنی پرتازہ ترین حملہ ہے ،جوکہ امریکہ کے بجائے باہرکے مقامات پرسرمایہ کاری کررہی ہے ۔

ٹویوٹانے نومبرمیں وسطی میکسیکوکے شہرگواناجواٹومیں پلانٹ کاافتتاح کیاتھاجس میں ایک بلین ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔اس ہفتے اس کمپنی نے ٹرمپ کے حملے کے بعدمیکسیکومیں پلانٹ تعمیرکرنے کیلئے 1.6بلین ڈالرکی سرمایہ کامنصوبہ منسوخ کردیاہے۔