سیالکوٹ :انجمن صرافہ ایسوسی ایشن نے ایمانداری نہ دکھا نے پر ایک صراف کی رکنیت معطل کردی،مکمل بائیکاٹ کردیا

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:58

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)سیالکوٹ میں انجمن صرافہ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ایمانداری نہ دکھا نے پر ایک صراف رکنیت معطل اور اس کا مکمل با ئیکاٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن صرافہ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ایک اجلاس زیر صدرات افتخار احمد عرف کھاری منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ممبران نے صدر افتخار احمد عرف کھاری،سیکرٹری جنرل عبدالرشید ودیگر عہدیداران انجمن صرافہ ایسوسی ایشن سیالکوٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہریوں کا سونا اور رقوم ہڑپ کرنے والے صراف افتخار احمد عرف نو نا کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اسکا مکمل با ئیکاٹ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ اجلاس میں صراف افتخار احمد عرف نو نا کی منفی سرگرمیوں اور دیگر معاملات سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلا س میں سٹی صدر احمد عظیم اکرم پلہ ،سینئر نائب صدر شبیر خان،سرپر ست اعلیٰ حاجی عبدالوحدا نجمن صرافہ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے علاوہ دیگر تما م عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔