شام: ترک سرحد کے قریب دھماکا، 43 افراد ہلاک

دھماکا ایک مصروف بازار میں ہوا جس میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں

اتوار 8 جنوری 2017 13:39

حلب ، استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء)ترک سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں بم دھماکے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔، دھماکا ایک مصروف بازار میں ہوا جس میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکا شام کے شمالی شہر اعزاز میں ایک کورٹ ہاوٴس کے سامنے ہوا اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں جبکہ درجنوں افراد کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔

یہ شہر ترک سرحد کے قریب واقع ہے اور باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔حلب میڈیا سینٹر کے رکن اور علاقہ مکین نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا آئل یا پانی کے ٹینکر کے ذریعے کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی عمارت کے نزدیک ہونے والے اس دھماکے کی آواز سرحد پار ترکی کی شہر کلس میں بھی سنی گئی، جس کے بعد کلس کے ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر مصدقہ ذرائع اس دھماکے میں بھی داعش کے ذمہ دار ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔دوسری جانب ترک افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 21 داعش کے جنگجووٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترک افواج کی جانب سے داعش کے 12 ٹھکانوں کو جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنای گیا۔

متعلقہ عنوان :