نافغانستان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہزارہ برادری کے 8 افراد ہلاک

اتوار 8 جنوری 2017 13:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء) افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں ہزارہ برادری کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ دائیکوندی کے ضلعی گورنر فیض محمد امیری نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ بطور کارکن کام کرنیوالے ہزارہ برادری کے 8اراکین کو قتل کر دیا، حملے میں تین افراد زخمی ہوئے، حکام نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجائد نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ کان میں کام کرنیوالے افراد ان کی اجازت سے کام کر رہے تھے اور انکے ساتھ طالبان کے اچھے تعلقات تھے۔

متعلقہ عنوان :