سیالکوٹ ،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈلیوری کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ آنیوالی خاتون کو ٹھنڈے فرش لٹانے کا نوٹس

خاتون کے کامیاب آپریشن کے بعد بیٹے کی پیدائش

اتوار 8 جنوری 2017 13:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء )ڈلیوری کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ آنیوالی خاتون کو ٹھنڈے فرش پر لٹانے کا نوٹس وزیراعلیٰ پنجاب نے لے لیا۔ خاتون کے کامیاب آپریشن کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بازا رٹھٹھیاراں کا علی رضا اپنی بیوی کائنات کو سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈلیوری کیلئے لیکر آیاتو وہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر اور نرسوں نے اس کی بیوی کو دھکے دیکر باہر نکال دیا اور ٹھنڈے فرش پر لٹا دیا۔

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویژن گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹھنڈے فرش پر لیٹنے والی خاتون کا کامیاب آپریشن کیا گیا جسکے بعد بیٹا پیدا ہوا جبکہ زچہ بچہ ابھی تک سول ہسپتال ڈسکہ میں زیر علاج اور خیر یت سے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :