خود کو فرشتہ سمجھنے والے عمران خان خود آف شور کابچہ ہیں، اسحاق ڈار

راحیل شریف کو اسلامی فوج کا سربراہ بنانے کی سعودی عرب کی خواہش ہے فیصلہ آئین اور قانون کے تحت پاکستان کرے گا،گفتگو

منگل 10 جنوری 2017 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خود کو فرشتہ سمجھنے والے عمران خان خود آف شور کابچہ ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ راحیل شریف کو اسلامی فوج کا سربراہ بنانے کی سعودی عرب کی خواہش ہے فیصلہ آئین اور قانون کے تحت پاکستان کرے گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ججز نظری کیس میں نواز شریف اس وقت سڑکوں پر تھے اور عمران خان بھاگ گئے تھے عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ میں ان کی اصل جانتا ہوں عمران خان نے ایف ای بی سی کے پیسے کیس کئے ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ عمران خان خود آف شور کا بچہ ہیں دبئی میں 7.6 ارب ڈالر پانچ سال میں پاکستان سے سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ رقم قانونی طور پر منتقل ہوئی ہے پرویز مشرف نے 2001 ء میں بیرون ملک رقم لے جانے کا قانون بنایا تھا بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم لے جانے پر پابندی نہیں ہے دبئی کی جائیدادوں کی تفصیلات نہیں بتا سکتا انہوں نے کہا کہ 2016 ء کے کمپنیز آرڈیننس کو سینیٹ نے مسترد کردیا تھا پی پی کا ڈرافٹ ہمیں ہمارا پیپلزپارٹی کو قبول نہیں تھا غلط چیز کو ٹھیک کرنا حکومت کا فرض ہے اب قوانین تبدیل کرنے جارہا ہوں نیب کے قانون کے لئے بیس رکنی پارلیمانی کمیٹی بن گئی ہے آئینی ترمیم پر بھی بات چیت جاری ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک پر پبلک سیکٹر جو پیسہ لگا رہا ہے وہ قرض نہیں ہے ایک سوال پر کہاکہ جنرل راحیل عمرے پر گئے ہوئے ہیں انہیں اسلامی فوج کی سربراہی ملنے کی اطلاع نہیں تاہم یہ سعودی عرب کی خواہش ہے راحیل شریف کو اسلامی فوج کی سربراہی کا فیصلہ پاکستان کرے گا اور یہ فیصلہ ملکی قوانین اور آئین کے تحت کیا جائے گا۔