بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف

بھارتی وزیرداخلہ کا سرحد پرتعینات بھارتی فوجی کے انکشاف پر نوٹس،وزارت داخلہ کورپورٹ پیش کرنے کاحکم

منگل 10 جنوری 2017 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء)بھارتی فوج میں کرپشن اورجوانوں سے نارواسلوک کاانکشاف ہواہے ،بارڈرپرتعینات بھارتی فوج کے ایک سپاہی کاکہناہے کہ بارڈرپرڈیوٹی دینے والوں کوکھانانہیں ملتا،جوراشن آتاہے افسران کھاجاتے ہیں ،راشن بازاروں میں بھیج دیاجاتاہے ،بھارتی فوج کی 29بٹالین سے تعلق رکھنے والے سپاہی شیج بہادربادیونے فیس پردی گئی ویڈیومیں کہاہے کہ پاکستان کی سرحدپرتعینات بھارتی فوجیوں کوپلیٹ بھرکرکھانانہیں ملتا،صبح پراٹھے کے ساتھ تھوڑی چائے دی جاتی ہے ،دوپہرکوہلدی والی دال اوردوروٹیاں دی جاتی ہیں فوج کے لئے جوراشن آتاہے وہ افسران کھاجاتے ہیں اورراشن بازاروں میں بیچ دیاجاتاہے ۔

بھارتی فوجی کاکہناہے کہ فوج کوکئی باررات کوبھوکے پیٹ سوناپڑتاہے کیاخالی پیٹ سرحدپرلڑاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ادھربھارتی وزیرداخلہ نارتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پرتعینات بھارتی فوجی کے انکشاف کا نوٹس لے لیا ہے کہ فوجیوں کاساراراشن بازارمیں فروخت ہوتاہے اور انہیں بھوکاسوناپڑتاہے ، انہوں نے وزارت داخلہ کورپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیاہے ۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ راج نارتھ سنگھ نے سرحدپرتعینات بھارتی فوجی کے کم کھانے ملنے پرشکوہ کی وڈیوپیغام کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجی کاویڈیوپیغام دیکھاہے اوروزارت داخلہ کوفوری ایکشن لینے اورتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیاہے ۔یادرہے کہ پاک بھارت سرحدپرتعینات بھارتی فوجی نے اپنے اعلیٰ افسران کے ناراسلوک کابھانڈاپھوڑتے ہوئے ویڈیوپیغام جاری کیاتھاکہ ویڈیوپیغام کے بعدمیں زندہ رہوں یانہ رہوں مگرسرحدوں پرتعینات بھارتی فوجیوں کوکھانے کے لالے پڑگئے ہیں ۔

بھارتی فوجی نے بتایاکہ ناشتے میں جلاہواپراٹھا،آدھاکپ چائے ملتی ہے اوردوپہرمیں صرف دوروٹیوں کے ساتھ سالن میں مصالحے اورگھی کے بغیردال ملتی ہے جس کے باعث پاکستان کی سرحدپرتعینات بھارتی فوجیوں کوبھوکاسوناپڑتاہے