مودی کا منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا، بھارتی عالم دین کا اعلان

منگل 10 جنوری 2017 12:52

کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء ) بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوریٰ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :