کرپشن اور آف شور کمپنیوں کی رقوم کی واپسی

امریکہ نے نئے اقدامات شروع کردیئے ، اثاثہ جات کو متاثرین کوواپس دیا جائے گا ، محکمہ انصاف

منگل 10 جنوری 2017 13:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء) امریکہ نے بیرون ملک کرپشن اور آف شور کمپنیوں کی رقوم کی متاثرین کو واپس کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور ان اثاثہ جات کو ان کے حقیقی مالکان تک پہنچایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اخبار نیویارک ٹائمز نے محکمہ انصاف کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو معدود چند دیگر ممالک اس کی کوشش کرتے ہیں اب ایسا حصہ سامنے آرہا ہے جو انتہائی سخت اور دشوار ہے اور یہ ان متاثرہ ممالک کے لوگوں کو اثاثہ جات او ردولت واپس پہنچاتا ہے اور کرپٹ افراد کو دوبارہ امیر بنائے بغیر ایسا کیا جائے گا امریکی محکمہ انصاف کے کریمنل ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل لیزلی آر کالڈ ویل کا کہنا ہے کہ ہم فنڈز کو غائب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے اور ان لوگوں کے پاس نہیں جانے چاہیں جنہوں نے نقصان اور خسارہ پہنچایا اس پروگرام کے تحت دنیا بھر میں تین ارب ڈالرز منجمند ہوچکے ہیں جن میں گنی ملک ے شاہی خاندان کا مالی بو محل اور 50000 ڈالرز کی فرارری بھی شامل ہے خاندانی سربراہ اتنے دولت مند ہیں کہ عالمی امیدواروں میں وہ ملکہ الزبتھ سے بھی سرفہرست ہیں

متعلقہ عنوان :