آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت
دہشتگردوں سے کلیئر کئے گئے علاقوں میں کنٹرول مستحکم کیا جائے ،عارضی بے گھر افراد کی واپسی کی کوششوں میں تیزی لائی جائے ،فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرنیوالے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی ، جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کا آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت اور اندرونی سیکیورٹی پر اسکے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار فوجی عدالتوں کی کارکردگی اپنی مدت کے دوران قابل تحسین رہی جس کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی ، پاک فوج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ،کورکمانڈرزکانفرنس،سیکیورٹی صورتحال آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا
بدھ 11 جنوری 2017 14:19
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے کلیئر کئے گئے علاقوں میں کنٹرول مستحکم کیا جائے اورعارضی بے گھر افراد کی واپسی کی کوششوں میں تیزی لائی جائے ،فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرنیوالے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی جبکہ کور کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت اور اندرونی سیکیورٹی پر اسکے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارکردگی اپنی مدت کے دوران قابل تحسین رہی جس کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 198 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔(جاری ہے)
کانفرنس کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت اور اندرونی سیکیورٹی پر اس کے مثبت اثرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے کلیئر کئے گئے علاقوں میں کنٹرول مستحکم کیا جائے ۔ انہوں نے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کی کوششوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے بابر تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر سٹریٹجک اداروں کی کوششوں پر مبارکباد دی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اپنی مدت کے دوران فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہا جس کے نتیجہ میں دہشتگردی میں کمی ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج قومی سلامتی کیلئے کام کرنیوالے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 11 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سیاسی معاملات میں نہیں جائیں گے،ہمارا کام کرپشن ثابت کرنا نہیں،سپریم کورٹ
-
حکومت اللہ کی مدد سے گھناؤنے کام کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ، چوہدری نثار
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت
-
فوجی عدالتیں توسیع معاملہ،پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم،اپوزیشن نے حکومت سے ملٹری کورٹس پر بریفنگ مانگ لی
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی اجلاس
-
وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو منصوبے کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف کو فاروق ستار کا ٹیلی فون ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
-
پیپلزپارٹی بھٹو کے نظریے پر چلتی رہے ، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو، بلاول بھٹو زرداری
-
پی آئی اے طیارہ حادثہ ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بیمہ کمپنی کی جانب سے 25کروڑ 85لاکھ ادا کئے جائیں گے
-
انتخابی نظام میں اصلاحات،تحریک انصاف کی ناگزیر قانون بارے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت شروع
-
رواں سال حج کوٹہ 2 لاکھ تک کیا جائے گا،سردار محمد یوسف
-
محکمہ موسمیات نے کولڈ ویو کے خدشہ ظاہر کردیا
-
بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے پراسیکیوشن کا کردارانتہائی اہم ہے، قمر زمان چوہدری
-
کالعدم تنظیموں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ، رانا ثناء اللہ
-
کابل: پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکے ،30 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
-
1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظرعام پر آگئی
-
سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام
-
برطانیہ نے سعودی عرب کوممنوعہ کلسٹر بم فراہم کرنے، یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف استعمال کیے جانے کا اعتراف کرلیا
-
بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کردی
-
برطانیہ میں مر جانے والے ہم جنس پرستوں کے لیے معافی کا اعلان
-
ریاست فلوریڈا ائرپورٹ پر حملہ کرنے والے امریکی دہشتگرد کے حیران کن انکشافات
-
ترک افواج کی شام میں کارروائی
-
مسلمان ملک مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی
-
بلاول بھٹو کی خورشیدشاہ سے ملاقات
-
ملکی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پانامہ کیس کے فیصلے سے نظام میں تبدیلی آئے گی،شیخ رشید
-
ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے،پرویز خٹک
-
نیشنل انرجی ایفیشنسی کنزرویشن ایکٹ ‘ 2016 ء کے تحت زیادہ توانائی استعمال کرنیو الی صنعت کی نشاندہی کیلئے سروے کیا جائے گا، خواجہ آصف
-
سینٹ ، قومی احتساب (ترمیمی) آرڈیننس 2017 ء اپوزیشن کی مخالفت کے بعد متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد
-
ڈینگی اور چکن گونیا جیسے موذی امراض کا خاتمہ، وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کررہی ہے، سائرہ افضل تارڑ
-
کوئٹہ ،گڈانی میں مسلسل آتشزدگی کے بعد15 دن کام کرنے پر پابندی عائد، جاں بحق افراد کی میتیں آبائی گاؤں منتقل
-
صوبائی دارلحکومت پشاورسے چالیس افغان خواجہ سرا وطن واپس چلے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.