انتخابی نظام میں اصلاحات،تحریک انصاف کی ناگزیر قانون بارے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت شروع

بدھ 11 جنوری 2017 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے ناگزیر قانون کے حوالے سے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں شفاف انتخابی نظام اور مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے قانون سازی اور مجوز 24ویں آئینی ترمیم کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حتمی تجاویز بھی مشاورت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :