سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام

ایران نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کردی ،چند روز میں جواب دیگا

بدھ 11 جنوری 2017 14:55

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء ) ایرانی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے اس سال ایرانی حجاج اکرام کیلئے حج کا باقاعدہ دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کا کہناہے سعودی عرب نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی ہے جس کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کا وفد سعودع عرب نہیں گیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی امور حج کے ترجمان علی غازی عسکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اقدام پر ایران آئندہ چند دنوں میں اپنے جواب سے آگاہ کریگا۔”گزشتہ سال ایرانی حجاج اکرام کی آمد کے حوالے سے ہونے والی بات چیت اس ایک سوال پر آکر جمود کا شکار ہوگئی تھی کہ 2015ء کی حج کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں 464افراد کی وفات کے بعد ایرانی حجاج اکرام کو ویزے کہاں سے جاری کیے جائیں اور انکی سیکیورٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے “۔سعودی میڈیا نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ سعودی وزارت حج کے وزیر نے 2017ء کی حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران سمیت دنیا کے 80ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :