مسلمان ملک مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی

پابندی بظاہر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاہم ا س حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی جاسکی

بدھ 11 جنوری 2017 14:58

رباط( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء ) مسلمان ملک مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کی جانب سے یہ پابندی بظاہر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاہم ا س حوالے سے سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے مراکش کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ احکامات پر عملدرآمد رواں ہفتے میں ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ا غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک انتہائی اہم افسر نے کہاہے کہ ”مکمل نقاب والے برقعے کی تمام شہروں میں درآمد ،تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے ہیں “۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں کیونکہ ڈاکواپنی کارروائیاں کرنے کیلئے اسی لباس کا استعمال کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ مراکش میں زیادہ تر خواتین چہرے کو نہ ڈھانپنے والے حجاب کو پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :