بلاول بھٹو کی خورشیدشاہ سے ملاقات

اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا پانامہ کیس،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور چار مطالبات پربھی تبادلہ خیال

بدھ 11 جنوری 2017 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ سے ملاقات کی ہے ،جس میں خورشیدشاہ نے بلاول بھٹوزرداری کواپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پانامہ لیکس کیس،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور حکومت کو دئیے گئے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈرنے بلاول بھٹوزرداری کواپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیااوراجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے موٴقف سے متعلق بھی بلاول بھٹوزرداری کوتفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا۔ملاقات میں پانامہ لیکس اسکینڈل ،فوجی عدالتوں اورپیپلزپارٹی کے 4مطالبات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران گفتگومیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خورشیدشاہ سے گفتگومیں کہاکہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کااحترام کرتی ہے لیکن حکومت کاموٴقف بھی سنے گی