ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے،پرویز خٹک
ماضی کی روایات کے برعکس اپنے اختیارات اداروں کو منتقل کئے ہیں اور سیاسی مداخلت ختم کی ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
بدھ 11 جنوری 2017 14:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے۔ ہم پولیس کو ایک مستقل فورس بنار ہے ہیں جو حکمرانوں کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی خدمت کرنے لگی ہے۔ ہم نے ماضی کی روایات کے برعکس اپنے اختیارات اداروں کو منتقل کئے ہیں اور سیاسی مداخلت ختم کی ہے۔
ہم نے قوم کو ایک ایسا مربوط اور شفاف نظام دیا ہے جو عوامی توقعات کے مطابق ڈلیور کر رہا ہے۔ہم نے مل جل کر باہمی کاوشوں کے ذریعے نظام کی تبدیلی کے اس عمل کو کامیاب بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس بل 2016پرسلیکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزراء سکندر شیر پاؤ،عنایت اللہ خان،امتیازشاہد قریشی،شاہ فرمان،مشیر اطلاعات مشتاق غنی، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی،اپوزیشن لیڈر لطف الرحمٰن، اراکین صوبائی اسمبلی، فخر اعظم وزیر، صاحبزادہ ثناء اللہ، محمود احمد بٹنی، سردار حسین بابک، نور سلیم ملک، نگہت اورکزئی، گل صاحب خان خٹک، آمنہ سردار، بخت بیدار، زر گل خان، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی اور اصلاحات کے مجموعی عمل کا بنیادی مقصد اداروں کو فعال بنانا اور نظام میں شفافیت لانا ہے۔ ہم نے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور بہتری کے اس عمل کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔ صوبائی حکومت نے جملہ قانون سازی اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کی ہے۔ کسی کی رائے کو بلڈوز نہیں کیا گیا۔ ہمیں اصلاحات کے مجموعی عمل میں قومی مفاد کو پیش نظر رکھنا ہے۔ اگر اپنی مرضی اور خواہش کو ترجیح دیں گے تو تضادات جنم لیں گے۔ ہم نے اجتماعی معاملات میں اجتماعی فیصلے کی روایت قائم کی ہے۔ اسکے نتائج سامنے آ ر ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کیا ہے ۔ عوام نے ووٹ بھی اسی مقصد کے لئے دیا ہے اور یہی ہمارا منشور ہے۔ قانون کی بالادستی کے بغیر ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ہماری بدقسمتی ہے کہ ماضی میں ذاتی پسند و نا پسند پر فیصلہ سازی اور اداروں میں سیاسی مداخلت جیسی تباہ کن روایات ڈالی گئی ہیں۔ان روایات نے نظام کو مجموعی طور پر نا کارہ بنا دیا تھا۔ ہم نے نہ صرف ان کمزوریوں کو دور کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ان کا مکمل سد باب بھی کرنا ہے تاکہ آئندہ نظام میں مداخلت کی کوئی جرات نہ کر سکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 11 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سیاسی معاملات میں نہیں جائیں گے،ہمارا کام کرپشن ثابت کرنا نہیں،سپریم کورٹ
-
حکومت اللہ کی مدد سے گھناؤنے کام کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ، چوہدری نثار
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت
-
فوجی عدالتیں توسیع معاملہ،پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم،اپوزیشن نے حکومت سے ملٹری کورٹس پر بریفنگ مانگ لی
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی اجلاس
-
وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو منصوبے کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف کو فاروق ستار کا ٹیلی فون ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
-
پیپلزپارٹی بھٹو کے نظریے پر چلتی رہے ، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو، بلاول بھٹو زرداری
-
پی آئی اے طیارہ حادثہ ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو بیمہ کمپنی کی جانب سے 25کروڑ 85لاکھ ادا کئے جائیں گے
-
انتخابی نظام میں اصلاحات،تحریک انصاف کی ناگزیر قانون بارے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت شروع
-
رواں سال حج کوٹہ 2 لاکھ تک کیا جائے گا،سردار محمد یوسف
-
محکمہ موسمیات نے کولڈ ویو کے خدشہ ظاہر کردیا
-
بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے پراسیکیوشن کا کردارانتہائی اہم ہے، قمر زمان چوہدری
-
کالعدم تنظیموں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ، رانا ثناء اللہ
-
کابل: پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکے ،30 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
-
1.2ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظرعام پر آگئی
-
سعودی حکومت نے ایرانی حجاج اکرام کو اس سال حج کرنے کی دعوت دیدی : ایرانی حکام
-
برطانیہ نے سعودی عرب کوممنوعہ کلسٹر بم فراہم کرنے، یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف استعمال کیے جانے کا اعتراف کرلیا
-
بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کردی
-
برطانیہ میں مر جانے والے ہم جنس پرستوں کے لیے معافی کا اعلان
-
ریاست فلوریڈا ائرپورٹ پر حملہ کرنے والے امریکی دہشتگرد کے حیران کن انکشافات
-
ترک افواج کی شام میں کارروائی
-
مسلمان ملک مراکش نے پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کر دی
-
بلاول بھٹو کی خورشیدشاہ سے ملاقات
-
ملکی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پانامہ کیس کے فیصلے سے نظام میں تبدیلی آئے گی،شیخ رشید
-
ہم نے اصلاحات کے ذریعے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے با اختیار ادارہ بنایا ہے،پرویز خٹک
-
نیشنل انرجی ایفیشنسی کنزرویشن ایکٹ ‘ 2016 ء کے تحت زیادہ توانائی استعمال کرنیو الی صنعت کی نشاندہی کیلئے سروے کیا جائے گا، خواجہ آصف
-
سینٹ ، قومی احتساب (ترمیمی) آرڈیننس 2017 ء اپوزیشن کی مخالفت کے بعد متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد
-
ڈینگی اور چکن گونیا جیسے موذی امراض کا خاتمہ، وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کررہی ہے، سائرہ افضل تارڑ
-
کوئٹہ ،گڈانی میں مسلسل آتشزدگی کے بعد15 دن کام کرنے پر پابندی عائد، جاں بحق افراد کی میتیں آبائی گاؤں منتقل
-
صوبائی دارلحکومت پشاورسے چالیس افغان خواجہ سرا وطن واپس چلے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.