نیشنل انرجی ایفیشنسی کنزرویشن ایکٹ ‘ 2016 ء کے تحت زیادہ توانائی استعمال کرنیو الی صنعت کی نشاندہی کیلئے سروے کیا جائے گا، خواجہ آصف

صنعتوں کی انرجی ایفیشنی کو چیک کیا جائے گا، ان ایفیشنسی صنعتوں کی تیسری کو ایفیشنسی انرجی میں تبدیل کیا جائے گا ،وفاقی وزیر پانی و بجلی فرقہ واریت کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کافی بہتر ہے، جلد ملک سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی، پیر امین الحسنات ملک کے کسی بھی حصے میں انڈسٹریل زون کا قیام صوبے کرتے ہیں، وفاق کرے تو وہ ٹیکس فری زون بن جاتا ہے،شیخ آفتاب ،سینٹ وقفہ سوالات

بدھ 11 جنوری 2017 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء ) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے ایوان بالا کو بتایا کہ نیشنل انرجی ایفیشنسی کنزرویشن ایکٹ ‘ 2016 ء کے تحت ملک میں زیادہ توانائی استعمال کرنیو الی صنعت کی نشاندہی کرنے کیلئے صوبائی انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن کے ادارے کی شراکت سے سروے کیا جائے گا، ایسی صنعتوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور صارف کو انرجی آڈٹ رپورٹ کی نشاندہی پر توانائی کی بچت کے اہداف دیئے جائیں گے، اس طرح صنعتوں کی انرجی ایفیشنی کو چیک کیا جائے گا ان ایفیشنی صنعتوں کی تیسری کو ایفیشنسی انرجی میں تبدیل کیا جائے گا فیصل آباد میں ابھی بھی ایسی لومز کام کررہی ہیں جو زیادہ انرجی استعمال کررہی ہیں ان کو ایفیشنسی بنانے کیلئے میکنزم بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایوان کو بتاییا کہ زیادہ تر سرکاری اداروں کی انرجی ایفیشنسی کا ٹیسٹ مکمل کیا جا چکا ہے اور سیمنٹ بنانے والے کارخانوں سمیت دیگر صنعتوں کی انرجی ایفیشنسی کو جانچا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی کو بچایا جاسکے۔ وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی فرقہ واریت کے حوالے سے کافی بہتر ہے اور ملک بھر میں صوبائی سطح پر علماء کرام کو اکٹھا بٹھایا ہے اور سیرت کانفرنس میں بھی تمام مکتبہ فکر کے لوگ بلائے جاتے ہیں بعض ایسے بھی معاملات ہیں جس کو وزارت داخلہ دیکھتی ہے، مذہبی امور کے کچھ معاملات وزارت داخلہ دیکھتی ہے اور حالات میں بہت زیادہ بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔

سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے میں علماء طبقے سے بھی لوگ ہیں جو ان کے پیچھے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو یہ دھنگا فساد کرتے ہیں جس پر وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کوشش کریں گے کہ تمام معاملات کو گہرائی تک دیکھاجائے قومی کمیشن برائے اقلیت بنایا ہے جس پر سفارشات موجود ہیں تاکہ اقلیتوں کو بھی برابر ی کے حقوق دیئے جائیں پاکستان واحد ملک ہے جس میں مذہبی امورکی وزارت موجود ہے اگر شہریوں پر حملے ہورہے ہیں تو کیا ہماری مساجد محفوظ ہیں؟ اور نہ ہی مدرسے اور اماک بارگاہیں محفوظ ہیں مشکل کی گھڑی ہے اور جلد ملک سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔

تمام صوبوں میں بین لا ہم آہنگی کے ادارے موجود ہیں اگر دیگر مذاہب کے لوگوں کو اقلیت کا لفظ اچھا نہیں لگتا تو پھر آپ کوئی اور نام دیدیں اس نام سے آپ کو پکارا جائے گا خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ تمام سرکاری عمارات کا بجلی کا آڈٹ کیا جارہا ہے اور موجودہ انڈسٹری کا بھی آڈٹ کیا جائے گا اور ایسی انڈسٹری جو زیادہ بجلی استعمال کرتی ہے ان کو ایفیشنس بنایا جائے تاکہ بجلی بچائی جاسکے ۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایوان کوبتایا کہ تیل و گیس صرف امریکہ میں کامیاب ہوئی ہے اور اگر اس کو نکالا جائے تو اس کیلئے کافی پیسہ چاہیے ہوگا اور یہ مہنگی بھی پڑتی ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے ایوان بالا کو بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں انڈسٹریل زون کا قیام صوبے کرتے ہیں اگر وفاق کسی انڈسٹریل زون کا اعلان کرے تو وہ ٹیکس فری زون بن جاتا ہے تمام زونز کو بجلی دی جاچکی ہے جس پر سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ حطار میں انڈسٹریل زون بنایا گیا ہے لیکن وہاں ایک فٹ تک نہ سڑک بنائی گئی ہے اور نہ ہی بجلی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :