صوبائی دارلحکومت پشاورسے چالیس افغان خواجہ سرا وطن واپس چلے گئے

بدھ 11 جنوری 2017 15:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء )صوبائی دارلحکومت پشاورسے چالیس افغان خواجہ سرا وطن واپس چلے گئے ہیں ۔ جن میں رجسٹرڈ خواجہ سر وں کی تعداد 10جبکہ غیر رجسٹرڈ خواجہ سروں کی تعداد تیس تھی ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ خواجہ سروں کی مجموعی تعداد تین سو سے زائدہیں ۔

(جاری ہے)

کابل ، جلال آبا د سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پشاور ، روالپنڈی ، لاہور ، کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ۔

افغان کمشنریٹ کے ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ افغان ڈاکٹروں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افغان مہاجرین اور خواجہ سر بھی وطن واپس جا رہے ہیں ۔ جبکہ بیشتر خواجہ سراؤں نے بیرونی ممالک میں پناہ کے لئے درخواستیں بھی دی ہیں۔