گوادر بندرگاہ چین کو دینا آصف زرداری کا ویژن تھا، بلاول بھٹو زرداری
بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کی تیار ی کریں، پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطا ب
جمعرات 12 جنوری 2017 13:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ چین کو دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ویژن تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کیلئے تیار ی کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی تیاری میں نمائیا اہمیت اختیار کر رہا ہے چین اور پاکستان کے تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت کے صدر آصف علی زرداری نے گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے فیصلہ کیا اور پاکستان کو سی پیک جیسا منصوبہ میسر آیا، گوادر بندرگاہ اور سی پیک آصف علی زرداری کا ویژن ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب مزدوروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پہل ملنے تک عوام خوشحال نہیں ہو سکتی، محترمہ شہید نے غریبوں کے بچوں کو سرکاری ملازمین دی جس کی وجہ سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے،غریبوں کے بچوں کو ملازمین دینے کے الزام میں بے نظیر بھٹو پر مقدمے بنائے گئے اور شہید بی بی نے ملک سے غربت، جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چاہا مگر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے دن رات محنت کریں، آئندہ پیپلزپارٹی ملک کے چاروں صوبوں میں انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی اور حکومت کے قیام کے بعد پی پی پی ایسا پاکستان بنائے گی جہاں عورت کا احترام اور غیر مسلم ہم وطنوں کو مکمل تحفظ ہوگا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 12 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سینٹ ، راحیل شریف کی بطور سربرہ اسلامی اتحاد تقرری پر گرما گرم بحث
-
ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم نوازشریف
-
سندھ کے 31ویں گورنر سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے،سندھ میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
-
طیہ تشدد کیس :سپریم کورٹ نے بچی کو سویٹ ہوم کے حوالے کر دیا
-
ای سی سی اجلاس، نیلم جہلم سرچارج کی مد میں عوام سے مزید 9 ارب لینے کی منظوری دیدی
-
گوادر بندرگاہ چین کو دینا آصف زرداری کا ویژن تھا، بلاول بھٹو زرداری
-
کسی بھی جمہوری ملک میں فوجی عدالتیں کام نہیں کرتی ہیں ، فرحت اللہ بابر کا سینٹ میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس پر اظہار خیال
-
تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کرلی، مسلم لیگ (ن)
-
مشتاق رئیسانی نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی
-
بلوچستان میں87فیصد گیس چوری ہوتی ہے ،13فیصد کے پیسے ملتے ہیں،شاہد خاقان عباسی
-
اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال
-
نیب نے وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کو 462 ارب کرپشن میں شامل تفتیش کرلیا
-
اسلا م آباد سے پروفیسر کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا
-
چیئرمین سینیٹ نے راحیل شریف کی تقرری پر وضاحت پر عبدالقادر بلوچ کو جھڑک دیا
-
راحیل شریف کے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی ،سعودی حکومت نہ رابطہ کیا اور نہ راحیل شریف نے، رابطہ کیا گیا تو حکومت غور کرے گی،خواجہ آصف
-
امریکی عدالت کا فیصلہ ، بان کی مون پریشان
-
دہشتگردی کا خطرہ ترکی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
-
عراق میں داعش کو بڑا دھچکا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمسار کرنے والا مواد نہیں، روس کی تردید
-
جاپان کے وزیر اعظم شینزوایئے رواں ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے
-
تنزانیہ ، کشتی حادثہ ، 12 افراد ہلاک
-
شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے ، جنوبی کوریا
-
افغانستان میں خودکش حملے اور ان میں ہونے والی جانی نقصان انتہائی قابل مذمت ہے ، اقوام متحدہ
-
افغانستان میں بم دھماکے ،متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کار بھی مارے گئے
-
نئی دہلی: بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ
-
لاہور،تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس کر جاں بحق
-
چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیابی کے بعد والدین سے ملا دیا
-
وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی و زیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ملاقات
-
والدین سے برا سلوک کرنے والی اولاد کو جرمانہ ، قید کی سزا
-
گوجرانوالہ،بے نظیر ڈیبٹ کارڈ سے رقم نکلواتے نوسرباز گرفتار‘متعدد کارڈ اور رقم برآمد ایف آئی آر درج
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے نئی پیشنگوئیاں کردیں
-
لاہور، کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت کا کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ریلوے ڈویژنز میں بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی شامت آگئی،حوصلہ شکنی کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل
-
سینٹ: یوٹیلٹی سٹورز میں بھرتیوں کیلئے رشوت وصولی کی تحریک پر بحث
-
فیصل آباد،ٹیلی فونک پر5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا تاجر کا بھائی نکلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.