نئی دہلی: بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے، عوام کا الزام پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 جنوری 2017 17:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) بھارتی شہر بھٹینڈ امیں بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا گیا،ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بھٹینڈا میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش بادل سنگھ ریاستی انتخابات کے دوران مہم جوئی کے لیے لامبی کے علاقے میں گئے۔

اس موقع پر لال بھائی گاؤں کے غریب لوگوں نے پرکاش بادل سنگھ کو خطاب کرنے سے روک دیا اور شدید احتجاج کیا۔لوگوں نے الزام لگا یا کہ پرکاش باد ل سنگھ نے ہمارے علاقے میں بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے۔اس ہی دوران ایک شخص نے پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا۔پولیس نے حملہ آور کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :