گوجرانوالہ،بے نظیر ڈیبٹ کارڈ سے رقم نکلواتے نوسرباز گرفتار‘متعدد کارڈ اور رقم برآمد ایف آئی آر درج

جمعرات 12 جنوری 2017 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء ) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے نارووال کے نجی بنک کی اے ٹی ایم سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے رقم نکلوانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم خواتین کے بے نظیر ڈیبٹ کارڈ تبدیل کر کے رقم نکلوا رہا تھا۔

(جاری ہے)

جنید ولد محمد اسلم لاہور کے علاقے کاہنہ نو کا رہائشی ہے اور نارووال کے علاقے میں فراڈ اور ٹھگی میں ملوث تھا جسے پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ملزم کے قبضے سے مبلغ 33405/-روپے اور متعدد بے نظیر ڈیبٹ کارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔ ادارہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ادارہ ہذا سے مالی مدد حاصل کرنیوالی خواتین کو باخبر کرتا ہے کہ وہ اپنا کارڈ (BDC)کسی اجنبی کو نہ دیں اور ان سے کارڈ ہتھیانے والے کسی بھی شخص یا واقعہ کی اطلاع فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس یا ٹول فری نمبر 0800-26477پر دیں

متعلقہ عنوان :