پاک بھارت ڈی جی ایم او ز میں ٹیلی فونک رابطہ ، ایل او سی عبور کرنیوالے بھارتی فوجی کے معاملے پر تبادلہ خیال

پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو اس ضمن میں انکوائری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی اور بھارتی فوجی کی جلد رہائی کا بتایا فوجی کی حوالگی کا فوری فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیا

جمعہ 13 جنوری 2017 13:31

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء) بھارتی ڈی جی ایم او کی پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایل او سی عبور کرنے والے بھارتی فوجی چندو چون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم اونے دو روز قبل پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کیا اور ایل او سی عبور کرنے والے بھارتی فوجی چندو چون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ، پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو اس ضمن میں انکوائری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی فوجی کی جلد رہائی کا بتایا جبکہ فوجی کی حوالگی کا فوری فیصلہ نہیں ہوا۔

پاکستانی ڈی جی ایم او کے مطابق بھارتی فوجی چندو زندہ ہے اور اس سے ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔بھارتی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ میری پاکستانی ہم منصب سے چندو کے معاملے پر2 روز قبل بات ہوئی تھی جبکہ آئی ایس پی آر نے ابھی تک بھارتی میڈیاکی خبر کی تصدیق نہیں کی۔واضح رہے کہ سرحد پار کرنے پر چندو چون کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :