میرے پاس ثبوت موجود ہیں، شامل تفتیش نہیں کیا گیا: تیج بہادر یادیو

خاوند پر بیان واپس لینے کے لیے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے، اہلیہ

جمعہ 13 جنوری 2017 13:45

نیو دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء)بھارتی فوج میں راشن کے معیار کا پردہ فاش کرنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر یادیو مودی سرکار اور بھارتی فوج کے گلے کی ہڈی بن گئے۔ کہتے ہیں ان کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا ان کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تیج بہادر یادیو نے کہا کہ ان کو واپس اس جگہ بھیج دیا جائے جہاں وہ پہلے ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔ ادھر تیج بہادر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سپاہی ایک پراٹھا کھا کر 11 گھنٹے ڈیوٹی کیسے کریں۔ ان کے خاوند پر بیان واپس لینے کے لیے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔