ٹرمپ میمو: ایم آئی 6 کا سابق افسر روپوش

کرسٹوفر سٹیل نے ایک دستاویز تیار کی تھی جس میں روس کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے قابل اعتراض موجود تھا

جمعہ 13 جنوری 2017 13:47

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کا وہ سابق افسر جس نے ایک دستاویز تیار کی تھی کہ روس کے پاس امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے قابل اعتراض مواد موجود ہے روپوش ہوگیا ہے۔کرسٹوفر سٹیل لندن میں ایک انٹیلی جنس فرم کے مالک ہیں جو رواں ہفتے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ان دستاویزات میں غیرمصدقہ طور پر دعویٰ کیا گیا ہے روسی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے ان دعووٴں کو ’جھوٹی خبریں‘ قرار دیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی دستاویزات میں کرسٹوفر سٹیل کا نام لیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی زندگی اور ان کی انتخابی مہم میں روسی تعلق کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرسٹوفر سٹیل منگل یا بدھ کو اپنا نام عوامی سطح پر سامنے آنے سے پہلے اپنے گھر سے نکلے تھے اور اب وہ روپوش ہیں۔نھیں گذشتہ سال اکتوبر میں بتایا گیا تھا کہ کرسٹوفر سٹیل کی ’زندگی کو خطرہ‘ ہے اور انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے دستاویزات دکھائی گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں نے انھیں بتایا ہے کہ کرسٹوفر سٹیل کو 'بہت زیادہ قابل' سمجھا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات میں یہ بنیادی الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’بلیک میلنگ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔‘کرسٹوفر سٹیل سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بات کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :