پانامہ کیس، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی طرف سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)پانامہ لیکس مقدمہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کی طرف سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔ دستاویزات جمعہ کے روز ان کے وکیل شاہد حامد نے عدالت میں جمع کرائیں ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف کیس لاہور ہائی کورٹ خارج کر چکی ہے۔ دستاویزات اسحاق ڈار کے خلاف اسی طرح کی رٹ پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی خارج ہوچکی ہے۔ کیپٹن صفدر 1986 سے ٹیکس دے رہے ہیں، اس حوالے سے درخواست گزاروں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے جمع کروائے گئے جوابات 90 صفحات پر مشتمل ہیں۔