فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں، مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے، راناثناء اللہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اورفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے کام کرنے سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ،فوجی عدالتوں کے مخالف نہیں لیکن فوجی عدالتیں مسئلے کامستقل حل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری نہیں ہے ،فوجی عدالتوں کے فیصلے انصاف پرمبنی ہیں ،مجرموں کوسزائیں مل رہی ہٰں ۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ خبرکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے یہ خبرمیڈیاپرکسی نے دی ،پاک فوج کے اجلاس میں توکسی کوجانے کی اجازت نہیں ہوتی