ہیکنگ کے الزامات: ٹرمپ کا 90 روز میں رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:58

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوے دن کے اندراندر امریکی انتخاب کے دوران روس پر ہیکنگ کرنے کے الزامات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں انھوں نے ہیکنگ کے دعووٴں کو ’قابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے والے حقائق کہا۔

(جاری ہے)

‘یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے ذریعے مداخلت کی تھی۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر کی حیثیت سے بدھ کو کی جانے والی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے انھیں کہا ہے کہ ان خبروں کی 'تردید' کریں کہ روسی انٹیلی جنس کے پاس ان کے بارے میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔تاہم نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا کہ کیا وہ دستاویزات قابل اعتبار ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :