گیبون کے سابق وزیرتیل کوغیرمعمولی انسدادبدعنوانی کریک ڈاوٴن کے دوران جیل بھیج دیاگیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:58

لیبرویلے ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)گیبون کے سابق وزیرتیل کوغیرمعمولی انسدادبدعنوانی کریک ڈاوٴن کے دوران جیل بھیج دیاگیاہے ،ان سے چندروزقبل ایک اورسابق وزیرکوبھی حراست میں لیاگیاتھا،یہ بات عدالتی ذرائع نے بتائی۔تحقیقاتی جج کاعوامی فنڈزمیں خردبردکے مقدمے کی سماعت کرنے کے بعدایٹائنے ڈیوڈونے نگوبوکوگزشتہ شب لیبرویلے کی ایک جیل میں بھیج دیاگیاہے ،یہ بات استغاثہ نے بتائی۔

2012ء میں عہدہ سنبھالنے والے وزیرنے منگل کودفتراپنے عملے کے ساتھیوں کے حوالے کردیاتھا۔ان سے تیل کی صنعت سے وابستہ فنڈزکی مینجمنٹ سے متعلق انکوائری کے دوران بدھ کوپوچھ گچھ ہوئی تھی ،یہ بات تیل سے مالاملک کی پریس رپورٹس میں بتائی گئی ہے ۔یہ خبرایک سابق طاقتوروزیراورصدرعلی بونگوکے مشیرکوبدعنوانی کے جاری مقدمے میں جیل بھیجنے کے چندروزبعدسامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

گیبون کی میڈیاکی جانب سے جاری کئے گئے ریمانڈاحکامات کے مطابق مگلوئرے نگامبیاکومنگل کولیبرویلے کی ایک جیل میں بھیج دیاگیاہے ۔خبررساں ویب سائٹ گیبون ریویونے کہاہے کہ 45سالہ سابق وزیراقتصادیات اوربونگوکے مشیرجنہوں نے 2015ء میں حکومت چھوڑدی تھی ،تقریباًپانچ سوبلین سی ایف اے فرانکس (810ملین ڈالر،707ملین یورو)کے فنڈزمیں خردبردکرنے کے الزامات کاسامناکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :