مانچسٹر : مکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

دھماکے سے گھر تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کا ملبہ گرنے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،ریسکیو حکام

منگل 17 جنوری 2017 11:42

مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء ) برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک مکان میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر کے مضافاتی علاقے بلیکلے کے ایک مکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کا ملبہ گرنے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، راہ چلتے 3 افراد کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، ملبے میں کسی شخص کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی، واقعے میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :