عمران خان کا الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے: ترجمان تحریک انصاف

منگل 17 جنوری 2017 11:28

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء) ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے ،الیکشن کمیشن سے معذرت یکسر خارج از امکان ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ان اطلاعات کے پیچھے کارفرما عناصر اور محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں۔وکیل کے ذاتی حیثیت میں جمع کروائے گئے بیان کو چیئرمین تحریک انصاف کا بیان قرار دینا سراسر بددیانتی ہے۔الیکشن کمیشن اپنے رویے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ساکھ بچانے کیلئے دھمکیوں کی بجائے طرز عمل میں بہتری موٴثر ترکیب ہے۔