حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق جاری ہے،انصاف پر فیصلہ آیا تو یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عمران خان
نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ،پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے چیئرمین تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 18 جنوری 2017 17:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2017ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے ،عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ،پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق ہورہی ہے،عدالت عظمیٰ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تولٹیرے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
بدھ کو پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے ،یہ قوم کی جیت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیس کروڑکی گھڑی پہنتا ہے اور بیٹے سے 52کروڑ روپے منگواتا ہے ،یہ سارے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے تھے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے اور سارے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل ہے ،گلف اسٹیل سے نقصان ہوا لیکن یہ نقصان والی ملز انڈے دیتی جا رہی ہے ،در حقیقت یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا ،کسی ملک کی فارن پالیسی تب ہوتی ہے جب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔انہوں نے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی درصل دو نوں پارٹیوں کا مک مکا تھا ،آئی ایم ایف کے قرضوں کے باعث ملک مقروض ہو چکا ہے اور اب بھی روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے لیکن لٹیروں کو شرم بھی نہیں آرہی ہے ۔وزیراعظم کروڑوں روپے کی گھڑیاں پہنتے ہیں ، وزیراعظم کی گھڑیاں کہاں سے آئیں جو بھی مال بنایا ہے وہ چوری کے پیسوں سے بتایا گیا ہے جس کی ذاتی ملکیت ظاہر کرنے کیلئے جعلی دستاویز بنائی گئیں اوراس کام کے لئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں معجزہ ہو گیا ہے اور حکومتی وکیل کے منہ سے بات نکل گئی کہ حسین نواز کی ایک اور اسٹیل مل بھی ہے ، باتیں خود بخود سامنے آرہی ہیں اور میچ کا پلڑا دن بدن وزنی ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اور جھوٹ بھی پکڑا گیا ہے کہ اسٹمپ پیپر مارچ میں خریدا گیا جبکہ دستخط ضروری ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ خورد برد اور جعلسازی کے ذریعے کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق ہورہی ہے اور اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان قوم کی دولت لوٹ کر جائیداد بنا رہا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پوچھا گیا کہ حسین نواز کے پاس 52کروڑ روپے کہاں سے آئے ہمارے معاشرے میں تو والدین بچوں کو رقم اور تحفے دیتے ہیں یہاں بچے والد کو کروڑوں روپے دے رہے ہیں جو سٹیل مل نقصان دے رہی تھی وہ بچے دینے شروع ہو گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ اس قوم کی جیت ہے کہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اور امید ہے کہ عدالت عظمی سے انصاف پر مبنی فیصلہ آنے پر لٹیرے حکمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پرویز مشرف سے این آر او کرکے جدہ گئے تھے ۔(درانی+خالد)مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 19 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پانامہ کیس ،کوئی نہیں چاہتا کہ سچ سامنے آئے،فریقین خود نہ چاہیں توکیا کرسکتے ہیں،سپریم کورٹ
-
سپریم کورٹ کا کام ہے کہ کنفیوژن کو ختم کرکے بتائے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا آج کی سماعت میں گفٹ لینے اور دینے کی نہ ختم ہونے والی کہانی تھی ، صرف گفٹ پر گفٹ دیے گئے ہیں ، 55 کروڑ روپے کے گفٹ شاید ایک ... مزید
-
چیئر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول
-
ایس ایم ای بینک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،ْدس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ رضا ربانی
-
پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، راحیل شریف
-
سابق امریکی سفیر کا ڈیووس میں جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ
-
کراچی : تاجر و صنعتکار آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے
-
آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات
-
عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ،ْ اکرم شیخ
-
عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جسے مسترد کر دیا گیا ،ْ دانیال عزیز ،ْ محمد زبیر
-
عمران خان نے جوڈیشل مارشل لاء مسلط کرنے کی حکمت عملی بنائی اور جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی، جاوید ہاشمی
-
حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق جاری ہے،انصاف پر فیصلہ آیا تو یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عمران خان
-
لاہور، گھرمیں آتشزدگی سے 3بہنیں ہلاک ، نومولود بھائی زخمی
-
پنجاب کے بجٹ کازیادہ ترحصہ لاہورکی نذر،35اضلاع منہ دیکھتے رہ گئے
-
وزیراعظم کی ڈیوس میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
-
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات پہلی بار انٹرنیٹ پر جاری
-
روس اور ترکی کے طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی
-
مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان
-
ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا
-
بھارت میں علم بانٹنے والے شیطان بن گئے ،12سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
-
برطانیہ میں کاسمیٹک مصنوعات بنانے والی کمپنیوں پر جرمانہ
-
چین کی پہلی مال بردار ٹرین لندن پہنچ گئی
-
ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
-
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پی پی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا
-
چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے مجھ سے رابطہ کیا تھا،شیخ رشید کا دعویٰ
-
سبی‘ مدرسے کی دیوار گرنے سے 3معصوم بچے شدید زخمی
-
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت پرفیصلہ محفوظ کرلیا
-
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی بارے اجلاس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی پر قومی اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.