چین کی پہلی مال بردار ٹرین لندن پہنچ گئی

ٹرین نے 12ہزار کلومیٹر کا فاصلہ 18دنوں میں طے کیا ، ٹرین برآمدی ساز و سامان لیکر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچی ہے،چینی میڈیا

بدھ 18 جنوری 2017 20:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2017ء)چین کی پہلی مال بردار ٹرین سروس کا لندن پہنچنے پر پرتپا ک خیر مقدم کیا گیا ہے ،مال بردار ٹرین نے چین میں ڑی وٴْو سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ18دنوں میں طے کیا ۔چینی میڈیا کے مطابق مال بردار ٹرین نے نئے سال کے آغاز پر تاریخی سفر کا آغاز کیا جس سے چین اور یورپ کے مابین نئی تجارتی راہداری فعال ہوئی،مال بردار ٹرین برآمدی ساز و سامان لیکر قزاقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچی ہے ۔

چین کی وزات ریلوے کا کہنا ہے کہ اس ٹرین سروس سے چین اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بہتری آنے سمیت چین کی مغربی یورپ تک پہنچ میں بھی مضبوط ہوگی،جب کہ اس سے چین کے’ ایک خطہ ایک روڈ‘ کے نظریئے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے مطابق اس ٹرین سروس سے ایشیا سے یورپ اور افریقہ تک تجارت اور روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔ خصوصی مال بردار ٹرین چینسے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت گارمنٹس، بیگز اور سوٹ کیسز سمیت دیگر مصنوعات لے لندن پہنچی ہے ۔یاد رہے کہ لندن یورپ کا 15 واں شہر ہے، جہاں چین نے اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کیا ہے۔چین نے دو سال پہلے اپنے شہر ڑی وٴْو سے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ تک کے لیے بھی ایک کارگو ٹرین سروس شروع کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :