خطے میں پائیدار امن وسلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،نوازشریف
عوامی بہبود معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے بھارت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر مذاکرات نہ کرنے کا تاثر دیا،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا وعدہ ایفا کرے،وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل سے ملاقات
جمعہ 20 جنوری 2017 10:51
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن وسلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،عوامی بہبود معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے مگر بھارت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر مذاکرات نہ کرنے کا تاثر دیا،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا وعدہ ایفا کرے۔
وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوٹریس سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منصب سنبھالتے ہی آپ سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کمشنر برائے پناہ گزین کے طور پر آپ کے کردار کے معترف ہیں۔کمشنر کے طور پر آپ کا پاکستان کا دورہ چیلنجز کو سمجھنے میں مددگار ہوگا،ہمارا یقین ہے کہ سیکرٹری جنرل کیلئے آپ انتہائی موزوں امیدوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے نئی قیادت کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا منصب سنبھالنے کے بعد اپ کی ترجیحات حوصلہ افزاء ہیں۔بلاشبہ امن اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی پہلی ترجیح ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے اہداف کے حصول میں ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔پاکستان تنازعات کو روکنے سے متعلق آپ کے نکتہ نظر کا حامی ہے۔پاکستان دنیا میں پائیدار امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی سب سے پہلی ترجیح ہے ہم خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون کیلئے سازگار ماحول چاہتا ہے خطے میں امن اور ترقی جنوبی ایشیاء کے عوام کے مفاد میں ہے ہمارا یقین ہے کہ عوامی بہبود معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے،مسائل کے حل اور تعاون کے بغیر علاقائی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مسلمہ تنازعہ ہے کشمیر اقوام متحدہ کسی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے،خطے کی ترقی کیلئے کشمیر سمیت تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مستقل مزاجی سے مذاکرات کی ضرورت ہے،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کا بات چیت کی دعوت دی مگر بھارت نے ہماری کوشش کا مثبت جواب نہیں دیا اور بھارت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پاک بھارت مذاکرات نہ کرنے کا تاثر دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی آمرانہ دبانے کی کوشش کی اور خطے میں کشیدہ ماحول کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہے۔پاکستان نکتہ نظر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ہے،ہم مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔کشمیریوں کو آزاد،شفاف اور غیر جانبدارانہ استصواب کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے۔اقوام متحدہ تاحال کشمیریوں سے کیا گیا یہ وعدہ ایفا نہیں کرسکی۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگراس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین مسائل کی حساسیت کو سمجھتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے خطے کی سلامتی پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہیں پاکستان کے افغان پناہ گزینوں اور امن مشنز کیلئے تعاون کے معترف ہیں،پاکستان اور خطے کیلئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کروں گا۔وزیراعظم نے پاک بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کا معاملہ بھی یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھایا۔ملااقت کے اختتام پر وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے خطے میں امن اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرے گامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 20 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
فاروق ستار کا احمد چنائے کو گورنر بنانے کیلئے سرگرم ،رواں ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع
-
کراچی، سوئی سدرن گیس کمپنی ٹرمینل پر سالانہ کروڑوں روپے کی درآمدی ایل پی جی کی چوری کا انکشاف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس ، وفاقی وزیر سعد رفیق اور رکن کمیٹی اور پی ٹی آئی کے رہنما حامد الحق میں تلخ کلامی
-
بھٹو کو پھانسی پر چڑھانیوالی قوتیں آج نوازشریف کو ہٹانا چاہتی ہیں،تحریک انصاف روزانہ سپریم کورٹ کو دھمکی دیتی ہے، رانا ثناء اللہ
-
لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کادائرہ کار پورے صوبے تک پھیلانے کا فیصلہ، سمری منظوری کے لیے ارسال
-
لاہور، نشیٴ شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی
-
ساہیوال ،چینی ورکروں میں تصادم، ایک چینی ورکر شدید زخمی
-
ساہیوال،قرآن پاک کی بے حرمتی پر جعلی پیر گرفتار
-
شمالی کوریا نئے میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے: جنوبی کوریا
-
اٹلی، ہوٹل پر برفانی تودہ گر گیا، 30افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ بنانے والے فنکار مشکل میں گرفتار
-
10 جنوری حملے کی تفتیش ، اسکاٹ لینڈ یارڈ ماہرین کی ٹیم کابل پہنچ گئی
-
بھارت :سکول بس اور ٹرک میں تصادم، 24 طلبا ہلاک، متعدد زخمی
-
سنیگال کی فوج گیمبیا میں داخلے کے لیے تیار
-
کراچی میں دہشت گردوں کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، آرمی چیف
-
تیر کمان سے نکل چکا ،کرپٹ حکومت نہیں چلنے دیں گے، نواز شریف کو گھر جانا ہوگا،مجھے پتہ ہے حکومت کو کیسے بھگانا ہے ‘موجودہ حکومت کے دہشتگردوں سے براہ راست رابطے ہیں ،آپ کے وزیروں کے دہشت گردوں دوست ... مزید
-
خطے میں پائیدار امن وسلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،نوازشریف
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش کرادیں
-
سندھ طاس معاہدہ پر عمل درآمد پاک بھارت مفاد میں ،پاکستا ن معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،اسحق ڈار
-
لاپتہ بلاگر سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ،مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،چوہدری نثار
-
بی بی سی پارک لین میں واقع فلیٹس کے بارے میں شائع اپنی خبر پر قائم ، خبر پر کسی قسم کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں،ادارہ
-
سینٹ: خواتین کے حقوق پر گرما گرم بحث
-
دہشتگردی کیلئے فنڈز بارے 100فیصد معلومات فراہم نہیں کرسکتے ، وزارت داخلہ
-
لاہور، سابق صدر آصف علی زرداری کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ
-
وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات
-
حویلیاں طیارہ حادثہ،پی آئی اے کا شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے اخبار اشتہار جاری
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت تمام سیاستدانوں کے نام پر مبینہ ٹی ڈی آرز جعلی ہیں،سٹیٹ بینک
-
پارلیمنٹ لا جز میں شرا ب کی بو تلیں اور رقاصا ئیں لا ئی جا تی ہیں، جمشید دستی
-
گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور سی پیک منصوبہ چین کی بڑی غلطی ہے ‘ بھارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.