شمالی کوریا نئے میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے: جنوبی کوریا

جمعہ 20 جنوری 2017 10:42

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) شمالی کوریا نئے راکٹ تجربے کی تیاری کر رہا ہے، سیول کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور عسکری ذرائع کا حوالا دیتے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے دو نئے میزائل موبائل لانچرز پر لوڈ ہیں، رپورٹ کے مطابق میزائلوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ نئے انجنوں سے لیس ہیں واضح رہے اس سے قبل شمالی کوریا کے رہنما کیم جنگ ان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک ہیں البراعظمی میلسٹک میزائل بنانے کے آخری مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :