بھارت :سکول بس اور ٹرک میں تصادم، 24 طلبا ہلاک، متعدد زخمی

حادثے کی وجہ دھند معلوم ہوتی ہے، بھارتی میڈیا

جمعہ 20 جنوری 2017 10:46

نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 24 طلبا ہلاک جب کہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول بس بھارتی شہر دیواریہ سے نئی دلی جا رہی تھی کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اتاہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 طلبا ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ دھند معلوم ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سکول بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :