حکومت نے سکیورٹی اور توانائی صورتحال بہتر بنا کر معیشت کو مشکلات سے باہر نکال دیا ، محمد زبیر
مالی خسارہ کم ہوگیا ، آئندہ سالوں میں حکومت معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے پر زیادہ توجہ دے گی ٹیکس کی وصولی میں 80فیصد بہتری آئی،ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے،اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خواتین انٹرپرینیورز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب
ہفتہ 21 جنوری 2017 11:54
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے سیکیورٹی اور توانائی کی صورت حال کو بہتر بنا کر اور متعدد دیگراقدامات اٹھا کر معیشت کو مشکلات سے باہر نکال لیا ہے جس وجہ سے پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو گئی ہے اور آئندہ سالوں میں حکومت معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے پر زیادہ توجہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، افراط زر میں کمی ہوئی ہے، ٹیکس کی وصولی میں 60فیصد بہتری آئی ہے اور اگر موجودہ مالی سال کو بھی شامل کیا جائے تو ٹیکس کی وصولی میں 80فیصد بہتری آئی ہے یہی وجہ ہے کہ معیشت کے تمام اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں اور اس بات کو عالمی پبلیکیشنز میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے اور حکومت اس طرف خاص توجہ دے رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خواتین انٹرپرینیورز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نمائش کا اہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے ۔ جرمنی، تاجکستان، آزربائیجان، جنوبی کوریا، کیوبا، تیونس، بلغاریہ، میانمبر، سری لنکا، نیپال، فلسطین اور آسٹریا کے سفراء جبکہ امریکہ و ملائشیاء کے سفارتخانوں کے نمائندگان بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سیکیورٹی اور توانائی کو بہتر کرنے پر اولین ترجیح دی کیونکہ ان شعبوں میں بہتری لائے بغیر معیشت کی بحالی ناممکن تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرزاب اس بات پر پرعزم ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں امن و امان بہتر ہو رہا ہے جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بھی بہتر فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی سازی کے ذریعے کاروبارکیلئے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے خواتین انٹرپرینیورز کیلئے نمائش کے انعقاد کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیوں سے خواتین کا ملکی ترقی میں کردار مزید بڑھے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ چیمبر نے خواتین انٹرپرینیورز کی ترقی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور موجودہ نمائش کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے یونیڈو کے تعاون سے ایک ویمن بزنس گراؤتھ سنٹر قائم کیا ہے جس کا مقصد خواتین انٹرپرینیورز کو کاروبار کے فروغ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر خواتین انٹرپرینیورز کیلئے ایک ویب پورٹل بھی قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کاروبار کو مزید بہتر فروغ دے سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ نمائش سے خواتین کے کاروبار کو بہتر ترقی ملے گیچیمبر کی نمائش کمیٹی کے چیئرمین زاہد مقبول نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے نئے سال کا آغاز خواتین کیلئے نمائش منعقد کر کے کیا ہے جس کا واحد مقصد خواتین انٹرپرینیورز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھاولپور، ملتان اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں و علاقوں کی خواتین نمائش میں حصہ لے رہی ہیں اور 34سے زائد کاروباری اداروں نے نمائش میں اپنے سٹال لگائے ہیں جواس کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آئندہ بھی ایسی نمائشوں کا اہتمام کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکے۔اعجاز خانمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 21 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
مظفر آباد: چکوٹھی سے ہٹیاں بالا آتے ہوئے کار دریائے جہلم میں جاگری ،6 افراد جا ں بحق ، ایک زخمی
-
سندھ اسمبلی میں گونواز گو اور گوزرداری گو کے نعرو ں کی گونج
-
ملتان، ملتان میٹرو بس پنجاب ماس آؤٹ سورس ماڈل سسٹم کے تحت چلائی جائے گی
-
لاہور: نماز کیلئے مسجد جانے والا نوجوان تیز رفتار ٹرک ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق
-
پی آئی اے نے ترک کمپنی سے ویٹ لیز حاصل کردہ دو بوئنگ 737-800 طیاروں کو فضائی آپریشن میں شامل کرلیا
-
لاہور، انسانی اعضاء کا کاروبار ، ایکٹ2007ء کو شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ
-
لاہور،سابق ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے ڈرائیور کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا
-
لاہور،جنید جمشید مرحوم کی ساس کے گھر چوری
-
ہم سب ملک کر نیا امریکہ بنائیں گے،ہمارا عزم سب سے پہلے امریکہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
-
نواز شریف نے آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت استثنی نہیں استحقاق مانگا ،سپریم کورٹ
-
راولپنڈی، سعودی سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور چین کی شنگھائی کنسورشیم کے درمیان 40 فیصد حصص کی خریداری کے معاہدے پر دستخط
-
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے جرمن سفیر کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا حکومت نے لاہور میں بلائے جانے والے قومی مالیاتی کمیشن کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا
-
سی پیک میں بیشتر منصوبوں پر معاہدے ہوچکے ہیں،پرویز خٹک
-
حکومت نے سکیورٹی اور توانائی صورتحال بہتر بنا کر معیشت کو مشکلات سے باہر نکال دیا ، محمد زبیر
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس
-
چترال ائیر پورٹ کو سابق ڈی سی اسامہ وڑائچ یا معروف نعت خان جنید جمشید، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ کو مفتی محمود کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پر غور شروع
-
وعدے کے باوجود 8سال کے دوران گوانتاناموبے جیل بند کرا سکا
-
سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الوداع کیا
-
امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا
-
دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر کا حلف نامہ صرف 35لفظ پر مشتمل
-
ٹرمپ کو روسی حلیف سمجھنا مغربی تجزیہ کاروں کی بڑی غلطی ہے:روس
-
ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دے دیا
-
عالمی سطح پر پیسوں کی منتقلی کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین نے سروسز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا اعتراف کرلیا
-
فوجی افسران کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا
-
یمن : سعودی عرب کا فضائی حملہ 29باغی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.