فوجی افسران کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:57

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) بھارت میں 80فوجی افسران کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا، جب کہ تیج بہادر کے کمانڈنگ افسر کا تبادلہ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی ہیڈکواٹرز پر چھاپوں کے دوران 80 سے زائد افسران کو غیر قانونی طور پر موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ادھر ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارتی فوج میں ناانصافیوں کا بھانڈا پھوڑنے والے جوان تیج بہادر کے کمانڈنگ افسر اور ڈپٹی کمانڈر کا ٹرائی پورہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بارڈر سیکیورٹی فورسز ہیڈکواٹز کی جانب سے ہدایات کے بعد 29 بٹالین کے کمانڈر پی کمار اور ڈپٹی کمانڈر کا ٹرائی پورہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :