لاہور،جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر

کاروبار کی غرض سے جانیوالے محمد حنیف کی شریک حیات خاوند کے انتظار میں دنیا سے چل بسی

اتوار 22 جنوری 2017 12:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء ) جھوٹے الزامات کے تحت بھارت میں گرفتار کئے گئے پاکستانی کے اہل خانہ 20سال سے وطن واپسی کے منتظر ہیں ، کاروبار کی غرض سے جانے والے محمد حنیف کی شریک حیات خاوند کے انتظار میں دنیا سے چل بسی ۔ لاہور کا محمد حنیف 1996 ء میں کاروبار کی غرض سے نئی دہلی گیا جہاں بھارتی پولیس نے جعلی ویزہ کے الزام میں پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں بھارتی پولیس نے سمگلنگ، جاسوسی اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کردیئے۔ بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ نے حنیف کی رہائی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور 2003 میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن پولیس نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ پکڑ لیا ۔اہل خانہ کے مطابق عدالت کی جانب سے دی گئی سزا بھی پوری ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود رہائی نہیں دی جارہی۔اہل خانہ نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حنیف کو پاکستان واپس لانے کے لئے سفارتی سطح پر کاوشیں کی جائیں

متعلقہ عنوان :