لاہور، شاہدرہ میں پی ٹی آئی کی کونسلر امیدوار شاہدہ پروین کو قتل کر دیا گیا

شاہدہ پروین کو بہنوئی نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا ،ملزم موقع سے فرار،لاش مردہ خانے منتقل

اتوار 22 جنوری 2017 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء ) صوبائی دارالحکومت میں شاہدرہ کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی کونسلر کی امیدوار شاہدہ پروین کو اس کے بہنوئی نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور موقع سے فرار پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد کی رہائشی 50 سالہ شاہدہ پروین کے پاس اس کی بہن اور بھتیجی عائشہ اپنے خاوند سے روٹھ کر آئی ہوئی تھیں جنہیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اس کا خاوند گلزار گھر لے جانے کے لئے آیا۔

رات آخری پیر تک اُن دونوں میں فیصلہ نہ ہو سکا جس پر طیش میں آکر گلزار کے اپنی سالی شاہدہ پروین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفیہ شاہدہ پروین پی ٹی آئی کی کونسلر کی امیدوار تھی۔ گلزار کی بیوی ساجدہ کی مدعیت میں اُس کے خاوند گلزار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے شاہدہ پروین کی نعش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کروا دیا۔