بھارت :2 کروڑ غریبوں کو بلاسود رقم کی فراہمی کا پروگرام

واپس ملنے والی رقوم کو دوبارہ اسی پروگرام کے تحت مزید لوگوں کی امداد کے لئے استعمال کیا جاسکے گا، حکام

اتوار 22 جنوری 2017 14:16

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء )بھارتی حکومت نے 2 کروڑ غریب شہریوں کو مفت ماہانہ امدادی رقم کی فراہمی کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت ایسی تجاویز پر کام کررہی ہے، جس کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کوامدادی رقم فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپر فراہم کئے جائیں گے،یہ رقم سود کے بغیر قرض ہوگی، جسے3 سال کی مدت میں واپس کیا جانا ہوگا۔حکام کے مطابق واپس ملنے والی رقوم کو دوبارہ اسی پروگرام کے تحت مزید لوگوں کی امداد کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :