محکمہ موسمیات کی آئندہ بارشوں اورمزیدبرف باری کی پیش گوئی

اتوار 22 جنوری 2017 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کیمطابق پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ،ڑوب اور قلات ڈویڑن کے پہاڑوں پرمزید برفباری ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری ہوگی۔ منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مری،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :