کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے خوشخبری

بجلی کی قیمتوں میں رواں ماہ کیلئے 1.86فی یونٹ کمی کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء )کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے خوشخبری بجلی کی قیمتوں میں رواں ماہ کیلئے 1.86فی یونٹ کمی کا اعلان ،نیپرا میں سی پی پی اے کی دائر کردہ پٹیشن کے مطابق دسمبرمیں تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 23 فیصد زیادہ چارج کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں رواں ماہ 1.86 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، اس کی وجہ دسمبرمیں صارفین کے زیادہ بلوں کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیپرا میں سی پی پی اے کی دائر کردہ پٹیشن کے مطابق دسمبرمیں تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 23 فیصد زیادہ چارج کرلیا تھا اور یہ ریفرنس ٹیرف کے تحت کیا گیا تاہم اصل پیداواری لاگت کم تھی اس لیے اضافی رقوم صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ نیپرا نے ٹیرف میں کمی کے لیے عوامی سماعت کی تاریخ 26 جنوری مقررکی ہے۔

متعلقہ عنوان :